کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ عمران خان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مشکل صورتحال سے گزر رہی ہے۔ تحریک انتشار کا صرف ایک مسئلہ ہے کہ عمران خان کو وزیرعظم ہونا چاہیے۔ ملک میں بحرانی صورتحال پنجاب سے آئی۔ تحریک انصاف سندھ کی قیادت نے گرفتاری نہیں دی۔
سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی معاملات سیاسی انداز سے حل کرنے کی ضرورت ہے، سیاسی مسائل حل کرنے کیلئے پارلیمان کا پلیٹ فارم موجود ہے، سب کا مقصد پاکستان کو بچانا اور معیشت کی مضبوطی ہونا چاہئے۔