اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا دشمن عمران خان ہے۔ مصطفی کمال

مصطفی کمال

کراچی (پاک صحافت) مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا دشمن عمران خان ہے، وہ ملک کے لئے جنگی جہازوں سے بھی زیادہ خطرناک بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک خط لائے کہ امریکا نے حکومت جانے کی دھمکی دی، پی ٹی آئی نے جو بیانیہ بنایا ہے، اسے دنیا بھر میں پھیلارہے ہیں۔ عمران خان کے پاس وفا نہیں، 4 سال حکومت کرنے کے بعد کوئی ایک کارنامہ بتانے کو نہیں ہے۔

مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی کی حکومت جانے سے پہلے اصولی بات کی، پی ٹی آئی حکومت جانے سے پہلے ہم نے اخلاقی حمایت کا اعلان کیا، گزشتہ حکومت عدم اعتماد سے ختم کی گئی، سب عوام کے سامنے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ پاکستان نازک حالات سے گزر رہا ہے، نازک حالات کے باوجود پاکستان چل رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے