اس وقت ملک کیلئے سب سے بڑا تھریٹ عمران خان ہیں۔ سعید غنی

سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کیلئے سب سے بڑا تھریٹ عمران خان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی اندازہ تھا ضمنی انتخابات وقت پر ہی ہوں گے، پیپلزپارٹی امیدواروں کو کہا ہوا تھا، ضمنی الیکشن کی تیاری جاری رکھیں، 16 اکتوبر کو کراچی میں 2 سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہوں گے، اس وقت عمران خان قومی اسمبلی کے ممبر ہیں، ایک شخص اگر ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن لڑتا ہے تو باقی نشستیں چھوڑنی پڑتی ہیں، عمران خان نے ملک کے انتخابی عمل کو مذاق بنانے کی کوشش کی ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے تمام نشستوں سے جیتنے کے امکانات نہیں، اگر انہیں یقین ہوتا کہ عمران خان الیکشن جیت رہا ہے تو یہ الیکشن کمیشن نہ جاتے، اگر دو ماہ بعد دوبارہ الیکشن ہونا ہے تو یہ مذاق ہے، اب ان کے تمام ارکان عدالت گئے کہ سیاسی فیصلہ تھا، ہم نے استعفی نہیں دیا، انہوں نے اپنی کم عقلی کی بنیاد پر ہر چیز کو مذاق بنایا ہوا ہے، آپ نے استعفے دیئے، اسمبلی نہیں جاتے، استعفیٰ قبول ہوتا ہے تو کہتے ہیں غلط قبول ہوا، تحریک انصاف کے ارکان اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے