کراچی (پاک صحافت) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس وقت غزہ میں سنگین صورتِ حال ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آج ہمارا مارچ فلسطین بھائیوں سے اظہارِ یک جہتی ہے۔ خیال رہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن شارع فیصل پر نرسری اسٹاپ پہنچ گئے جہاں انہوں نے جماعتِ اسلامی کے فلسطین مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے مظالم کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ جماعتِ اسلامی کے تحت فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے آج کراچی میں ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ جماعتِ اسلامی کا فلسطین مارچ دوپہر 3 بجے شارعِ فیصل سے شروع ہو گا۔