کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے سے متعقل بیان میں کہا ہے کہ اس وقت اچھا سیاسی موقع ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ میں ہماری اکثریت تو ہے لیکن اسے اقلیت میں بدل دیا گیا تھا، مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ اب معلوم ہوجائے گا کہ اس بار بھی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصفطی نواز کھوکھر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمارے ساتھ بیٹھے ہوئے ارکان وقت آنے پر ہمیں ووٹ نہیں دیتے، انہوں نے اپوزیشن سے کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور بڑا شیئر حاصل کر رکھا ہے۔
Short Link
Copied