اسکولز اور کالجز میں ابتدائی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ وزیرتعلیم سندھ

سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ جلد صوبے بھر میں اسکولز اور کالجز میں ابتدائی ضروریات کے تمام وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے زیر صدارت محکمہ تعلیم کے ترقیاتی کاموں کے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سندھ بھر میں اسکولز اور کالجز میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں گزشتہ اور موجودہ مالی سال میں رکھی جانے والی اسکیموں پر بھی افسران نے بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس بار حکومت کی ترجیح جاری اسکیموں کی جلد تکمیل ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ موجودہ مالی سال کی اسکیموں کے پی سی ون کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرکے جلد اسکیموں کو شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے مزید فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے