اسپیکر نے گرفتار ارکان کو جلد رہا کرنے کا حکم دیا ہے، طارق فضل چوہدری

(پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے گرفتار ہونے والے ارکانِ اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طارق فضل چوہدری نے پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے کہا ہے کہ گرفتار ارکان کو جلد از جلد رہا کیا جائے، اسپیکر نے اسلام آباد پولیس سے تفصیلی رپورٹ بھی مانگی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اسپیکر نے پولیس سے سوال کیا ہے کہ کیسے اسمبلی اور پارلیمنٹ لاجز سے گرفتاری ہوئی؟ جس پر پولیس نے آگاہ کیا ہے کہ ایف آئی آر درج ہے اور رہائی کے لیے قانونی طریقہ کار ہو گا۔ طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ سب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا تقدس ہے اس کو مجروح نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے