اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین کی خلاف ورزی کرکے بغاوت اور غداری کے مرتکب ہوئے ہیں جس پر قانون کے مطابق ان کو سزا دینی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خلاف آئین اقدامات پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ 14 دن میں اجلاس کا آئینی تقاضا پورا نہ کرکے عمران صاحب اور سپیکر آرٹیکل 6 کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد 14 دن گزر چکے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانا آئین سے انحراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی واحد تشریح کے باوجود اسپیکر کا 14 دن میں اجلاس نہ بلانا قابل مذمت، افسوسناک اور سراسر غیر آئینی ہے۔