اسپیکر قومی اسمبلی کا قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار

ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار کردیا اور نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگا دی، سردار ایاز صادق نے قاٸمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو نئی گاڑیاں دینے سے انکارکردیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے مانیٹائزیشن لینے والے افسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مانیٹائزیشن لینے والے افسران قواعد کے مطابق اداٸیگی کرکے گاڑی استعمال کریں، افسران اور ایم این ایز پرانی سرکاری گاڑیوں کو بھی احتیاط سے چلاٸیں۔

سردار ایاز صادق نے اپنے لیے نئی گاڑی لینے سے بھی انکار کردیا جبکہ وہ بحثیت اسپیکر قومی اسمبلی 10 سال پرانی گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے