ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی نے خاتون کے لباس سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا، کمیٹی قائم

لاہور (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی جانب سے خاتون اکے لباس سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا۔

اعلامیے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے خاتون کے لباس پر اعتراض کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور اپوزیشن رکن اسمبلی اقبال افریدی کے بیان کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر ایازصادق نےحقائق جاننے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی جس کے سربراہ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ہوں گے۔

کمیٹی میں نوید قمر، امین الحق، ملک محمد عامر ڈوگر اور مولانا عبدالغفور حیدری شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی پارلیمانی پارٹیوں کی 5 خواتین ارکان کو شامل کرنے کی مجاز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے