خواجہ آصف

اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا بانی پی ٹی آئی کا پرانا مسئلہ ہے، وہی ان کے کفیل رہے ہیں، خواجہ آصف

(پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاست دان کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی پیشکش اب بھی برقرارہے۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا بانی پی ٹی آئی کا پرانا مسئلہ ہے، وہی ان کے کفیل رہے ہیں، غیرسیاسی سوچ اور رویہ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ان کی بغاوت کی کوشش خوش قسمتی سے ناکام ہوئی، آج شبلی فراز نے کہا کہ پھر خانہ جنگی ہوگی، کیا نومئی دوبارہ کرناچاہتے ہیں؟ واضح رہے کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس بلانے کے فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نےکہا تھا کہ ایک طرف حکومت والے اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملاتے ہیں اور دوسری طرف ہمارے کارکنوں پر تشدد کرتے ہیں، یہ رنگ بازیاں اب نہیں چلیں گی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس تو دور کی بات ، حکومت کیساتھ بیٹھ کر تو چائے بھی نہ پی جائے۔ دوسری جانب اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا مؤقف سنے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے