لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اسمبلی بچانے کے لیے ہمارے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پرویز الہی کے کہنے پر عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔ مجھے پرویز الہی صاحب نے فون کر کے پوچھا تھا بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت چھوڑ کر دیکھیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ اپنے والد کو بگاڑنے میں مونس الہی کا بہت بڑا ہاتھ ہے، انہوں نے پہلے بھی دعائے خیر کے بعد اپنے والد کو گمراہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی بچانے کے لیے ہمارے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں۔
Short Link
Copied