ترجمان دفتر خارجہ

اسماعیل ہنیہ کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ممتاز زہرا بلوچ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان یقین رکھتا ہےکہ اسماعیل ہنیہ کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ناسازی طبیعت کے باعث ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری کے لیے ایک ٹیم کو نامزد کیا، اس ٹیم نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی شہری مشرق وسطیٰ ممالک میں کام کر رہے ہیں، زیادہ تر پاکستانی قانون کا احترام کرنے والے ہیں، میزبان حکومتیں اپنے معاشروں کی ترقی میں پاکستانیوں کے کردار کو سراہتی ہیں، پاکستان نے ہمیشہ اپنے شہریوں کو کہا وہ جن ممالک میں ہیں ان کے قوانین اور روایات کا احترام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی بھی کیس وزارت خارجہ کے پاس آئے گا تو اسے متعلقہ حکومتوں سے شیئر کرے گا، فرینکفرٹ، جرمنی کے واقعہ پر جرمن حکومت سے رابطے میں ہیں، جرمن حکومت کو کہا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا پاک افغان تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر لوگوں کی نقل و حرکت کے لیے ون ڈاکومینٹ رجیم انتہائی ضروری ہے، ترک وزیرخارجہ کا دورہ ایک ٹرانزٹ وزٹ تھا، ترک وزیرِ خارجہ لاؤس جا رہے تھے تو اُنہوں نے پاکستان میں چند گھنٹے کا اسٹاپ اوور کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان متعدد منصوبوں پر تعاون موجود ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کے دماغ پر پاکستان چھایا ہوا ہے، جو کچھ بھی ہوتا ہے اس کا الزام پاکستان پر دھر دیا جاتا ہے، بھارتی میڈیا اور بھارتی پبلک آفیشلز کو پاکستان آبسیشن ہے، وہ ہر منفی چیز اور واقعہ پر پاکستان کو موردِالزام ٹھہراتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے