شہباز شریف

اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے بین الاقوامی قوانین کو پاؤں تلے روندا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے بین الاقوامی قوانین کو پاؤں تلے روندا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے بین الاقوامی قوانین کو پاؤں تلے روندا گیا، نیتن یاہو کھلے عام درندگی کر رہا ہے، یہ واقعہ ترقی یافتہ ممالک کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین میں 9 ماہ سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، شاید ہی کسی نے تاریخ میں ایسے واقعات دیکھے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، اسپتالوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے، روز غزہ میں لاشیں گرائی جا رہی ہیں، فلسطین میں شہروں کے شہر اور محلوں کو زمین بوس کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے بچے شہید کیے گئے، پاکستان اور اسلامی ممالک نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی بھرپور مذمت کی ہے، انٹرنیشنل کورٹ نے اسے نسل کشی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے