اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس آصف زرداری کی بیگناہی کی دلیل ہیں، نیر بخاری

نیر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نیب ایک انتقامی آلہ کار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیب ریفرنسز پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس آصف زرداری کی بیگناہی کی دلیل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری نیر بخار نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نیب کے کردار پر کئی بار سوال اٹھا چکی ہے۔ نیر بخاری کا کہنا ہے کہ عدالت نے درست سوال پوچھا ہے کہ بغیر شواہد ریفرنس کس کے کہنے پر بنائے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب کا سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی ہتھیار کا استعمال ثابت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ نیر بخاری نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے قائد اور سابق صدر مملکت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے، آصف زرداری پر بغیر ثبوت و شواہد ریفرنسزز کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ آصف زرداری کو 11 سال قید رکھنے والوں کو سزا وار ہونا ہوگا، آصف زرداری کو جیل میں رکھنے اور پیشیاں کرانے والے کس کو جوابدہ ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے