اسلام آباد (پاک صحافت) خاتون جج کو دھمکی دینے کے مقدمے میں اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔ جس کی کاپی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ مارگلہ میں عمران خان کے خلاف درج مقدمے کا نمبر 407 ہے اور ان کے خلاف دفعہ 504/506 لگی ہوئی ہے، اس کے علاوہ ان کے خلاف دفعہ 188/189 بھی لگی ہے۔ تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ مقدمہ خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر درج کیا گیا ہے۔
Short Link
Copied