محسن نقوی

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، خلاف ورزی کرنیوالے نرمی کی توقع نہ رکھیں۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے خلاف ورزی کرنیوالے نرمی کی توقع نہ رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان کے دورے پر ہیں اور اسلام آباد میں اہم نوعیت کی عالمی تقاریب جاری ہیں، غیرملکی سربراہ کی موجودگی میں پی ٹی آئی کا احتجاج مناسب نہیں۔ اسلام آباد انتظامیہ نے جلسے کی جگہ مختص کردی ہے لیکن تحریک انصاف نے کل احتجاج کی کال دی ہوئی ہے، کل کسی نے دھاوا بولا تو کوئی شکوہ نہ کرے کیونکہ سکیورٹی انتظامات میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی اور چینی وفود بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں جس کے لئے ہم نے سکیورٹی کے پیشگی انتظامات کرلئے ہیں، کنٹینرز کھڑے کرنا ہماری مجبوری ہے، فوج اور پیراملٹری فورسز کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے، احتجاج کو روکنے کے لیے ہرحد تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک کی بدنامی ہو اور پریشانی کا باعث بنے، احتجاج کرنا آپ کا حق ہے لیکن ان 10 سے 12 دنوں میں نہ کریں، عالمی رہنما موجود ہے، کوئی احتجاج برداشت نہیں کریں گے، مولانا سے 25 سال کا تعلق ہے، کسی کی خواہش پر ختم نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے