الیکشن کمیشن

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اور این اے 171 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو ہوں گے، انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کروا جاسکتے ہیں، اتوار کی چھٹی کے باعث کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوسکیں گے، بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کی عبوری فہرست 21 اگست کو آویزاں ہوگی، 22 سے 26 اگست تک امیدواروں کی اسکروٹنی کی جائے گی۔

دوسری جانب این اے 171 رحیم یار خان میں ضمنی انتخاب 12 ستمبر کو ہوں گا، کاغذات نامزدگی 15 تا 17 اگست تک جمع کروا جاسکتے ہیں، 17 اگست کو ہی امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری ہوگی، اسکروٹنی 21 اگست تک اور اپیلیں 23 اگست تک دائر کی جاسکیں گی۔

یاد رہے کہ این اے 171 کی سیٹ ایم این اے ممتاز مصطفی کی وفات کے بعد خالی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے