اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کوئی دہلی کا تخت نہیں کہ جو وہاں پہنچ گیا اس نے وہاں قبضہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کریں یا جو مرضی کریں، انشاءاللّٰہ حکومت برقرار رہے گی۔ عمران خان میں اتنا دم نہیں کہ وہ اتحادی حکومت کو گرا سکے۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے حکومت گرانے کی روایت پڑ گئی تو نہ سیاست بچے گی نہ جمہوریت بچ پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اور آئینی اداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ حکومت کا دفاع کریں۔