اسلام آباد کے 16 مختلف مقامات کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد لاک ڈاون

اسلام آباد (پاک صحافت) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے سولہ مختلف مقامات کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکٹر جی سیون ٹو کی گلی نمبر 54 اور 56، سیکٹر آئی ٹین ٹو کی گلی نمبر 9، سیکٹر جی نائن ٹو کی گلی نمبر ایک، سیکٹر جی نائن ون کی گلی نمبر 34 اور 52، سیکٹر ای الیون فور کی گلی نمبر 11، سیکٹر آئی ٹین فور کی گلی نمبر 112، سیکٹر جی نائن تھری کی گلی نمبر 2، 8، 10، 70، 77، 122، 125 اور 126 کو سیل کیا جارہا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاون والے علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ سیل ہونے والی تمام گلیوں میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو کھلے رہنے کی اجازت ہوگی جبکہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فوراً ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے