اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصولی کا عمل مکمل ہوگیا، امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق صدر نے نئے قانون پر دستخط کردیے، مسودہ موصول نہیں ہوا، نیا قانون ملنے تک پرانا شیڈول ہی برقرار رہے گا، کاغذات جمع کرانے والے امیدواروں کو انتخابی فیس ضائع ہونے کا بھی ڈر ہے، الیکشن نئے قانون پر کرانے کا فیصلہ ہوا تو موجودہ کاغذات غیرمؤثر ہوجائیں گے۔
یونین کونسل میں 13 نشستوں کی مجموعی انتخابی فیس 27 ہزار روپے ہے، نئےقانون کے مطابق چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب براہ راست نہیں ہوگا۔
الیکشن موجودہ شیڈول پر ہی ہوں گے یا نئے قانون پر؟ غیریقینی صورتحال تاحال برقرار ہے، الیکشن کمیشن موقف دینے سے بھی گریزاں ہیں، امیدوار بھی کشمکش کا شکار ہیں۔