محسن نقوی

اسلام آباد کوعالمی معیارکا شہر بنانے کیلئے اہم فیصلے

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کو عالمی معیارکا شہر بنانے کیلئے اہم فیصلے کیے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کری انکلیو، فیڈرل سیکریٹریٹ کی عمارت کی تزئین و آرائش،ڈپلومیٹک انکلیو و دیگر منصوبوں پر غور کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے وفاقی وزیر داخلہ کو مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی

محسن نقوی نے اجلاس میں کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے سی ڈی اے آئندہ صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گی، اسلام آباد کے شہریوں کے لئے ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیٹرول موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ایمرجنسی سروسز کو ایم سی آئی سے سی ڈی اے کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کیپٹل واسا کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا، کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کے لئے متعلقہ امور کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے