شہباز شریف

اسلام آباد میں عالمی معیار کا قائد اعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں عالمی معیار کا قائد اعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔ شہبار شریف کی زیرِ صدارت وزارت قومی صحت کے امور سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے ہیلتھ ٹاور کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کے حوالے سے فوری طور پر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جدید لیبارٹریز اور امراض کی تشخیص کے مراکز بھی قائم کیے جائیں۔

اجلاس میں وزارت قومی صحت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ نیشنل بلڈ ٹرانسفیوژن اینڈ بلڈ پراڈکٹس پالیسی جلد لائی جا رہی ہے، نرسنگ اور مڈ وائیفری پر قومی پالیسی فریم ورک پر کام حتمی مراحل میں ہے، نرسنگ گریجویٹس کی تعداد بڑھانے کے لیے کچھ کالجز میں شام کی کلاسز شروع ہوں گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بڑھتی آبادی پر قابو پانے سے متعلق نظرثانی شدہ قومی ایکشن پلان پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، اسلام آباد کے اسپتالوں کے لیے 711 ملین روپے کے طبی آلات اور ایمبولینسز خریدی گئیں۔

وزیرِ اعظم نے طبی آلات اور ایمبولینسز کی خریداری کا تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کروانے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں میں جدید ہاسپیٹل مینجمنٹ سسٹم لگایا جائے گا، ملک میں انسولین کی تیاری کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے، ملک میں مختلف ویکسینز کی تیاری میں اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے