اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور میں بیرونی روڈ پر دھماکہ ہواہے جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور کے بیرونی روڈ پر پولیس معمول کی چیکنگ کررہی تھی اور اس دوران ایک گاڑی کو چیکنگ کیلئے روکا گیا اور چیکنگ کے دوران ہی گاڑی دھماکے سے اڑ گئی جس میں سوار ایک شخص کو مبینہ طور پر خود کش حملہ آور قرار دیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا ہے جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، کرسمس کے موقع پر اسلام آباد کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی، بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
Short Link
Copied