آصف زرداری

اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 قانون بن گیا، صدر مملکت نے منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ”اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024“ کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد یہ بل قانون بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس بل کا مقصد اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں ترامیم کرنا ہے، جس کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔ نئے ایکٹ کے تحت اسلام آباد کی ہر یونین کونسل کے 9 جنرل وارڈز ہوں گے، براہ راست انتخاب میں ووٹرز صرف 9 جنرل وارڈز کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔

ترمیم کے مطابق نو وارڈز ممبران خاتون، نوجوان، اقلیت اور مزدوریا کسان منتخب کئے جائیں گے۔ آخری مرحلے میں یونین کونسل کے 13 ممبران چئیرمین وائس چئیرمین کا انتخاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان، 2 اہم دہشتگرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں 2 اہم دہشت گرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے۔ کوئٹہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے