اسلام آباد خودکش حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم

خودکش

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد خودکش حملے کی جے آئی ٹی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد جے آئی ٹی کے چیئرمین ہوں گے، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی کا گریڈ 18 کا افسر بطور رکن شامل ہوگا۔

کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جے آئی ٹی میں انٹیلی جنس بیورو کا گریڈ 18 کا افسر بھی شامل ہوگا، ایس ایچ او سی ٹی ڈی اور تفتیشی افسر جے آئی ٹی کی معاونت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے