پولنگ انتخابات

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع پر غور کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور متوقع امیدواروں کی درخواست پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 28 اگست تک بڑھا دی۔

اسلام آباد میں 29 ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ اب 9 اکتوبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے تجدید شدہ بلدیاتی انتخابات کا پروگرام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے