مریم نواز

اسلام آباد اور پنجاب کیلئے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی منظوری

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کابینہ نے اسلام آباد اور پنجاب کیلئے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا چودھواں اجلاس ہوا جس میں بجلی کے بلوں میں ریلیف کی منظوری دی گئی اور اس اقدام پر کابینہ ممبران نے وزیر اعلی کو خراج تحسین پیش کیا۔ کابینہ کے اجلاس میں پنجاب زکوۃ وعشر کونسل کی تشکیل، پنجاب بیت المال ایکٹ 1991 کے تحت موجودہ پنجاب بیت المال کونسل تحلیل کرنے اور نئی بیت المال کونسل کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 46 ارب روپے سے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا ویژن نواز شریف کا ہے اور کریڈٹ ان کو ہی ملنا چاہیے۔ ریلیف میں مدد فراہم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آئندہ گرمیوں میں بجلی کے بل میں ریلیف دینے کیلئے کام ابھی سے شروع کردیا ہے اور جلد سولر پینل پروگرام شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ریلیف مل رہا ہے۔ حکومت پنجاب کے ریلیف کیساتھ 20 لاکھ بجلی کے بل ادائیگی کیلئے صارفین تک پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے