اسلامی نظریاتی کونسل نے سپریم کورٹ کے فیصلے میں قادیانیوں سے متعلق مبہم شقوں کی نشاندہی کردی

اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلامی نظریاتی کونسل نے سپریم کورٹ کے فیصلے میں قادیانیوں سے متعلق مبہم شقوں کی نشاندہی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا کہ اجلاس میں قادیانیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا کونسل کے اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔ مبہم شقوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فیصلے کو جامع بنانے کے لیے تجاویز پیش کردی ہیں۔ تجاویز سپریم کورٹ میں پیش کردی جائیں گی۔

قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ فیصلہ ریویو پٹیشن کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کو رائے کے لیے بھیجا گیا تھا، کونسل نے فیصلے کی ان شقوں کی نشاندہی کی جن سے ابہام پیدا ہوا۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ جس ابہام کی نشاندہی ہوئی ہے وہ کیا ہے؟ جس پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

قبلہ ایاز نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں آیات کا دیا گیا حوالہ برمحل نہیں۔ چیئرمین نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ یہ اس کونسل کا آخری اجلاس تھا، 12 اراکین کی رکنیت ختم ہورہی ہے، کونسل نے اپنے آخری اجلاس میں قادیانیوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے