لاہور (پاک صحافت) نائب امیرِ جماعتِ اسلامی و سیکریٹری جنرل ملی یک جہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک کے حکمراں غزہ و لبنان میں اسرائیلی مظالم پر خاموش ہیں۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی و سیکریٹری جنرل ملی یک جہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے یہ بات کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج ملک بھر میں فلسطین و غزہ کے عوام سے اظہارِ یک جہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔
لیاقت بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ ملی یک جہتی کونسل فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی مظالم کی مذمّت کرتی ہے۔ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی و سیکریٹری جنرل ملی یک جہتی کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت غزہ پر اسلامی سربراہی کانفرنس یا وزرائے خارجہ کا اجلاس بلائے۔
Short Link
Copied