غزہ مارچ

اسلامی جمعیت طلبہ کا امریکی قونصلیٹ تک یونائیٹڈ فار غزہ مارچ

کراچی (پاک صحافت) اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت شہر قائد میں اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے امریکی قونصلیٹ تک یونائیٹڈ فار غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی کی فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور غزہ پر مسلسل بمباری کے پیچھے امریکا کی کھلی حمایت اور امداد کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کے مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کی۔ اس موقع پر مارچ کے شرکا نے بینر اٹھا رکھے تھے، جن پر Stop Genocide in Palestine، القدس ہمارا تحریر تھا۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ مارچ میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مارچ بوٹ بیسن سے امریکی قونصلیٹ تک منعقد کیا گیا، جس میں شرکا سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی حسن بلال ہاشمی، ناظم کراچی آبش صدیقی نے خطاب کیا۔

اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم آبش صدیقی نے اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے امریکی قونصلیٹ کے باہر کراچی یونائیٹڈ فار غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کو اسلامی جمعیت طلبہ نے سب سے پہلے حماس کی پشت پناہی کی اور ان کی حمایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عقیل ملک

سنی اتحاد کونسل والے کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہے ہیں۔ ترجمان حکومتی قانونی امور

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان حکومتی قانونی امور کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے