لاہور (پاک صحافت) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن کے لیے نام مانگ لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کے نام ملنے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کرے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ویڈیو اسکینڈل کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔
Short Link
Copied