مولانا فضل الرحمن

اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان

لاہور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان لاہور میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یہ وہی مینار پاکستان ہے جہاں 1940 میں پاکستان بنانے کی قرارداد پاس ہوئی تھی، آج اسی میدان میں پاکستان بچانے کی قرارداد پاس ہو رہی ہے، پاکستان کے عوام ختم نبوت کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، بہت سے لوگوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کر لینا چاہیے، فلسطین میں حماس کے مجاہدین نے اسرائیل کو للکارا ہے، فلسطین میں پچاس ہزار افراد شہید ہوچکے ہیں، امریکا کو انسانی حقوق کی بات کرنے کا حق حاصل نہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ اپنے حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کو بتانا چاہتا ہوں یہ ہے پاکستان کی سوچ، مینار پاکستان پر انسانوں کے سمندر کی رائے کے آگے جھکنا ہوگا، قوم منتظر ہے عدلیہ کے تفصیلی فیصلے کی، امید ہے تفصیلی فیصلہ بھی مختصر فیصلے کے عین مطابق ہوگا، جیسے پہلے علماء کرام کی رائے کو رد کیا اب یہ غلطی نہ دہرائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع ملی وحدت کی علامت ہے، اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، عوامی اسملی یہ قرارداد پاس کرتی ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، یہ ملک ہمارا ہے اس ملک میں اسلام کی اقدار کو بلند ہونا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے