لاہور (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے جاری کردہ نقشے ہمارے پاؤں کی ٹھوکر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق علامہ طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نقشے کو دہشت گردی سمجھتے ہیں، ہمارا سب کچھ مکہ و مدینہ پر قربان ہے، شام کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے، اسلام، مسلمانوں اور امت کے اتحاد کی کوشش کرنی چاہیے، سب سے پہلے ہمارا مسئلہ فلسطین ہے۔
علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو اٹھنا چاہئے، وہ پاکستانی مصنوعات کی طرف راغب ہوں، کوشش کریں گے کوئی بھکاری پرائیویٹ ادارے کے ذریعے حج پر نہ جائے، پاکستان کا تشخص ہم سب کیلئے مقدم ہے۔
Short Link
Copied