اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں، مستقبل فلسطین کاہے، سربراہ مجلس وحدت المسلمین

اسلام آباد (پاک صحافت) مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں، مستقبل فلسطین کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسرائیل اور امریکا کے سفارت خانوں کے باہر مظاہرے ہو رہے ہیں، لیکن پاکستان میں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بیٹھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایم ڈبلو ایم کے زیراہتمام فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظاہرے کرنا سب کا آئینی حق ہے، جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس کی چڑھائی کی مذمت کرتے ہیں۔ کانفرنس سے اپنے خطاب میں ایران کے سفیر رضا امیری نے کہا کہ امریکی اور یورپی عوام بھی اپنی حکومتوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، اسرائیل نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو کہ جنگی جرم ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسرائیلی مظالم کے خلاف غزہ مارچ کے معاملے پر جماعت اسلامی اور مقامی انتظامیہ آمنے سامنے آگئیں۔ جماعت اسلامی کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مارچ کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی پابندی کے باوجود جماعت اسلامی نے مارچ اور احتجاج کی کال دی ہے، اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے