لیاقت بلوچ

اسرائیل عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ ہے۔ لیاقت بلوچ

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر کا کہنا ہے کہ اسرائیل عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیراور سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ کی تربیتی کانفرنس، ڈیفنس میں فکری نشستوں اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں نے اپنی زمین واگزار کرانے، اسرائیلی ناجائز قبضہ کے خاتمہ اور آزادی کے لیے اپنا جائز حق استعمال کرتے ہوئے جرات، دلیری سے پیش قدمی کی۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل بمباری کے ذریعے عام نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو قتل اور بستیاں برباد کررہا ہے، امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کی طرف سے اسرائیل کی ناجائز سرپرستی منافقت اور غیرانسانی روش کی بدترین مثال ہے۔ پوری دنیا کے مسلمان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی جرآت مندانہ مزاحمت کی بنیاد پر اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرنے کے ارادے ترک کردیں۔ سعودی عرب، پاکستان، ترکی اور ایران مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ فلسطینیوں کی حفاظت اور اسرائیلی صیہونی ناجائز قبضہ کے خاتمہ کے لیے فوری کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کی ٹیکس چور شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری اور کم ٹیکس دینے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے