لاہور (پاک صحافت) جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسرائیل ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم کر رہا ہے۔۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعتِ اسلامی ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دے گی۔
تفصیلات کے مطابق جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق نے تیمرگرہ میں اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے فلسطین میں حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دے گی۔
واضح رہے کہ سراج الحق نے حکومتِ پاکستان سے مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے کے لیے اقوامِ عالم میں آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اُنہوں یہ بھی کہا ہے کہ سودی نظام کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Short Link
Copied