شہباز شریف

اسرائیل جنگی مجرم ہے، فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وزیراعظم

آستانہ (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگی مجرم ہے، فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قازقستان کے دارالحکومت میں شنگھائی تعاون کانفرنس (ایس ای او سمٹ) سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے، جس پر عالمی عدالت انصاف کی جانب سے بھی اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیا گیا ہے۔ پاکستان فلسطین میں غیر مشروط اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ کانفرنس ایسے موقع پر ہو رہی ہے جب فلسطین اسرائیل کے ہاتھوں انسانیت سوز جارحیت اور مظالم کا شکار ہے، وہاں ہزاروں فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیل عالمی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے کھلے عام جنگی جرائم کا ارتکاب کیے جا رہا ہے۔ ہم فلسطین میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں اسلاموفوبیا بھی ایک مسئلہ ہے، ہم سب کو اس کے حل کے لیے بھی مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ اسی طرح ماحولیاتی تبدیلی بھی پوری دنیا کے سامنے نئے چیلنجز کی شکل میں سامنے آرہی ہے جبکہ پہلے ہی کورونا کی وجہ سے پوری دنیا معاشی اور سماجی مسائل سے دوچار ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے