اسرائیلی مفادات کے تحفظ کیلئے بانیٔ پی ٹی آئی کو لیڈر بنایا گیا، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیے ہی پاکستانی سیاست میں لانچ کیا گیا تھا۔

اہم اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے بانیٔ پی ٹی آئی کو پاک اسرائیل تعلقات کے لیے موزوں ترین شخصیت قرار دینے کی خبر پر انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج اس بات پر اسرائیلی اخبار نے مہرِ تصدیق لگا دی ہے جو عرصے سے کہی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ آج بھی ہر مشکل میں بانیٔ پی ٹی آئی کی مدد کرتی ہیں، گولڈ اسمتھ خاندان ہی آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی کو لیڈر بنایا گیا اور فنڈز دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے