اسرائیلی بربریت کیخلاف مسلم لیگ ن کا احتجاجی مظاہرہ

مسلم لیگ ن

پشاور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر گزشتہ کئی روز سے جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف پشاور میں ایک احتجاجی مظاہرے اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پشاور میں غاصب اسرائیل کے فلسطینیوں پر جاری مظالم و جارحیت کے خلاف صدر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت صدر ن لیگ کے پی کے امیرمقام کررہے تھے۔ ریلی پشاور پریس کلب پہنچنے پر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ پریس کلب کے سامنے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کا کہنا تھا کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی مداخلت نامنظور ہے، حکومت پاکستان فلسطین کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرے۔ شرکاء نے فلسطین کے حق اور اسرائیلی بربریت کے خلاف نعرے بازی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے