اسد قیصر کے بیانات ان کے کردار اور قابلیت پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر طرز عمل اور بیانات ان کے کردار اور قابلیت پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ  اسبملی  کا اسپیکر ایوان کا نگہبان ہوتا ہے۔ شہباز شریف کا کہناہے کہ وہ  ایک ایسا کردار ہوتا ہے  جس کے لیے اسے غیر جانبدار اور پارٹی وابستگی سے بالاتر ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم اسد قیصر  کے بیانات ان کے یک طرفہ جھکاؤ کا ثبوت ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مزید کہا کہ اسد قیصر متعصب اور پی ٹی آئی کے حق میں جھک گئے ہیں۔ ان کے طرز عمل اور بیانات ان کے کردار اور قابلیت پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے