اسلام آباد (پاک صحافت) احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قابل ذکر ہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں کیا، ان کی درخواست کے مطابق وہ بیماری اور پاسپورٹ منسوخی کے باعث پاکستان نہیں آسکے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مقصد ملزم کی عدالت حاضری یقینی بنانا تھا، اگر ملزم خود عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے تو ایک موقع دیا جانا ضروری ہے۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسحاق ڈار کو 7 اکتوبر تک موقع دیتے ہیں کہ وطن واپس آکر عدالت میں پیش ہوں، جب تک ان کے وارنٹ گرفتاری معطل رہیں گے۔