اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمت

اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان فلسطینی کاز کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کی مستقل اور آزمودہ حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیرخارجہ نے غزہ کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے