اسحاق ڈار کا جاگران 2 پن بجلی منصوبے کا دورہ، سیکیورٹی کی یقین دہانی

(پاک صحافت) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیلم آزاد کشمیر میں زیرِ تعمیر جاگران 2 پن بجلی منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے انجینئرز اور عملے کو مکمل مدد اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی۔

اسحاق ڈار نے نیلم آزاد کشمیر میں زیرِ تعمیر جاگران 2 پن بجلی منصوبے کا دورہ کیا جہاں ان کو 50 میگا واٹ جاگران پن بجلی منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق جاگران 2 پن بجلی منصوبے کی تعمیر 2025ء میں مکمل ہو گی۔اس موقع پر ڈپٹی وزیرِ اعظم نے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور پاکستانی ٹیم سے بھی ملاقات کی اور انجینئرز اور دیگر عملے کے لیے وزیرِ اعظم کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع ملیں گے، تعلیم، زراعت اور صنعتی ترقی سمیت سیاحت کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے