اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم تعینات

اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر (نائب وزیراعظم) تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس وقت وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِاعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر خارجہ کی ڈپٹی وزیراعظم کے طور پر تقرری وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کی گئی ہے۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نائب وزیراعظم اب وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے یا حکومت کسی اور کو وزیر خارجہ کا منصب سونپے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے