لاہور (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) سے صوبے میں 2 وزارتیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے شعیب صدیقی اور غضنفر عباس چھینہ کے لیے وزارتیں مانگی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کو ایک وزارت دینے کا عندیہ دیا گیا ہے جب کہ ایک پارلیمانی سیکریٹری یا کسی محکمے کی چیئرمین شپ دیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آئی پی پی کو پنجاب میں وزارتیں دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔
Short Link
Copied