ارکان اسمبلی اشیائے ضروریہ کے نرخ خود چیک کریں۔ مریم نواز

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو روٹی، آٹا اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے سرگودھا کے رکن صوبائی اسمبلی منور حسین اور سیالکوٹ کے رکن پنجاب اسمبلی محمد فیض نے ملاقات کی، وزیراعلی پنجاب نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں اور سی ایم انیشیٹو کی مسلسل مانیٹر نگ کا حکم دے دیا۔

مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو روٹی، آٹا اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی اور آٹا سب سے سستا ہے، روٹی اور آٹے کے نرخ میں کمی اور استحکام کیلئے سیاسی اور انتظامی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

وزیراعلی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں عوامی خدمت کا قابل تحسین تاریخی معیار قائم کریں گے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرائس کنٹرول کا باقاعدہ نظام اور علیحدہ محکمہ قائم کررہے ہیں، عوام کو مہنگائی کی وجہ سے پہنچنے والی معاشی تکلیف کا ازالہ ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے