کراچی (پاک صحافت) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔ ارشد شریف کے قتل کی منصوبہ بندی پاکستان میں ان لوگوں نے کی جن کو یہ سُوٹ کرتا ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ وقار میرے ساتھ کالج میں پڑھا ہوا ہے، کراچی میں ان کا پراپرٹی کا کاروبار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کے قتل میں تحریک انصاف کے اندر کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔
Short Link
Copied