اذلان شاہ ہاکی میں عمدہ کارکردگی پر وزیراعظم کا قومی ٹیم کو خراج تحسین

اذالان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی پر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ جاپان کے خلاف بھی پاکستانی ٹیم نے فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے قوم کے دل جیت لیے۔ عرصہ دراز کے بعد قومی کھیل کے اہم ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی انتہائی خوش آئند ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کھیلوں بالخصوص قومی کھیل ہاکی کے فروغ کےلیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے