اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے جبکہ حکومت نے کمپنیوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی 3 سالہ کارکردگی میں یہ ضرور بتائیں کہ اب تک ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ سلیکٹڈ حکومت نے پیٹرول کی طرح ادویہ ساز اداروں کو بھی ہر 15 روز بعد قیمت بڑھانے کی چھوٹ دیدی ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار 3 برس میں ادویات کی رجسٹریشن کا کوئی میکانزم تک نہیں بنا سکی، 3 برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں 7 مرتبہ، گیس میں 144 فیصد اور تیل کی قیمت میں 36 روپے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے۔
Short Link
Copied